Romantic Shayari -Romantic Shayari 2line
Love Poetry (Shayari) is a complete collection of Urdu Love Shayari (Poetry) for true lovers of Fans. You can express your love, feelings, passions, Romantic desires with your Love.
حد سے گزر نہ جاؤں میں ایسا نہ کیجیے
مستی بھری نگاہ سے دیکھا نہ کیجیے
پلکوں کو راستوں میں بچھایا نہ کیجیے
یوں اپنے انتظار کو رسوا نہ کیجیے
اس قبیلے میں کوئ عشق سے واقف ہی نہیں
لوگ ہنستے ہیں مری چاک گریبانی پر
جیسے ہر سُو مکڑی کے کچھ جالے ہیں
اندیشے ایسے اس دل نے پالے ہیں
گوری رنگت حسن کی اب تمثیل نہیں
اجلے تن رکھ کر بھی من کے کالے ہیں
ہم بنائیں گے یہاں ساغرؔ نئی تصویرِ شوق
ہم تخیل کے مُجدد ہم تصور کے اِمام
وہ کام شاہ شہر سے یا شہر سے ہوا
جو کام بھی ہوا ہے وہ اچھا نہیں ہوا
ملنا تھا ایک بار اسے پھر کہیں منیرؔ
ایسا میں چاہتا تھا پر ایسا نہیں
0 Comments